منڈگوڈ یکم اپریل (ایس او نیوز) دوسری ریاستوں کے ساتھ کرناٹکا میں بھی کووِڈ کے معاملات میں اضافہ دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت اب سرسی ہبلی ریاستی ہائی وے پر باچنکی نامی مقام پر چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس چیک پوسٹ پر بنگلورو اور مہاراشٹرا سے آنے والے ان ہی لوگوں کو ضلع ہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے جن کے پاس کووِڈ جانچ کی رپورٹ موجود ہوتی ہے۔ ورنہ انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اسی سبب کل مہاراشٹرا سے آنے والی دو کاریں واپس بھیج دی گئیں ۔ اس کے علاوہ چیک پوسٹ پر تمام موٹر گاڑیوں کے نمبر نوٹ کرتے ہوئے یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ وہ گاڑی کہاں سے آئی ہے اور کہاں جارہی ہے۔ چیک پوسٹ پر محکمہ پولیس، ریوینیو اور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔